جمعرات 2 جولائی 2026 - 10:46
متحدہ علماء محاذ کے تحت پیغامِ شہادتِ امام حسین (ع) کانفرنس: جعفریہ اسٹوڈنٹس کے وفد کی شرکت

حوزہ/ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت پیغامِ شہادتِ امام حسین (ع) کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت پیغامِ شہادتِ امام حسین (ع) کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے شرکت کی۔

کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت اور خطابات کیے۔

متحدہ علماء محاذ کے تحت پیغامِ شہادتِ امام حسین (ع) کانفرنس: جعفریہ اسٹوڈنٹس کے وفد کی شرکت

کانفرنس سے مرکزی اطلاعات سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے مقصد امام حسین علیہ السلام "انَّمَا خَرَجْتُ لِطَلَبِ الْإِصْلَاحِ فِي أُمَّةِ جَدِّي" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے امت کی اصلاح، امر باالمعروف و نہی عن المنکر کے لئے مدینہ سے کربلا تک کٹھن سفر کا آغاز کیا۔ حضرت امام حسینؑ کا قیام کسی ذاتی اقتدار، حکومت یا دنیاوی منفعت کے لیے نہیں تھا، بلکہ اسلام کی حقیقی روح کو زندہ رکھنے اور امت کی اصلاح کے لیے تھا۔ کربلا ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ جب دین، انصاف اور انسانیت خطرے میں ہوں تو خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے، بلکہ حق کا ساتھ دینا چاہیے، چاہے اس کے لیے بڑی سے بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔

متحدہ علماء محاذ کے تحت پیغامِ شہادتِ امام حسین (ع) کانفرنس: جعفریہ اسٹوڈنٹس کے وفد کی شرکت

اس موقع پر کانفرنس میں سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم, صدر متحدہ علماء محاذ مولانا محمد امین انصاری سمیت تمام علماء و زمہ داران سے ملاقات بھی کی۔

وفد میں یونٹ صدر گھگر فاٹک برادر محسن علی لاشاری، ضلع آرگنائزر نوشہرو فیروز برادر توفیق رضا سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha